
اسلام آباد ۔۔۔
سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کیس کی سماعت ہورہی ہے ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی بھی ویڈیو لنک پر آگئے۔ بانی پی ٹی آئی نے آج بھی بلیو شرٹ پہنی ہوئی ہے
دوران سماعت چیف جسٹس نے مخدوم علی خان سے استفسار کیا کہ آپُ دلائل میں کتنا وقت لیں گے
اس مخدوم علی خان نے کہا میں کوشیش کروں گا ایک گھنٹے میں دلائل مکمل کروں
آج کی عدالتی کاروائی برائے راست نشر ہوگی یا نہیں ؟ ججز آپس میں مشاورت کر کہ فیصلہ سنائیں گے. سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کیس کی سماعتُ میں مختصر وقفہ کر دیا