
اسلام آباد۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی اڈیالہ جیل کے سات کمروں پر مشتمل کمپلیکس میں رہ رہے ہیں۔انہوں نے آرمڈ فورسز کی تذلیل کیلئے ایک سیل بنایا ہے۔ جیل سے انٹرویو میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی
عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس عدالت میں لے جانا گناہ ہے۔بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دینے سے عدالتیں باز نہیں آرہیں،۔ دوہرا معیار انصاف نہیں چل سکتا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا مگربانی پی ٹی آئی کو اعلیٰ ترین عدالت میں ‘گڈ ٹو سی یو’ کہا گیا۔ہائیکورٹ ٹیریان وائٹ کا کیس سننے سے انکاری ہے۔ ریاست مدینہ میں ناجائز بیٹی ہوتی تو ستر کوڑے لگتے۔
لیگی رہنما نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جیل میں صحافی مہدی حسن کا رابطہ بانی پی ٹی آئی سے کیسے ممکن ہوا ؟ ان کا ٹویٹر ہینڈل مسلسل سیکیورٹی اداروں کے خلاف لکھ رہا ہے