
گوجرانوالہ ۔۔
تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ چاہتی ہوں ملک آگے بڑھے، آپس میں بیٹھیں اور اس کا حل نکالیں، ۔ وہ چاہتی ہیں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے۔
جیو نیوز کے مطابق گوجرانوالا میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جس کو سزا دینی ہے دے دیں لیکن پاکستان کے عوام کو آزاد کردیں۔
انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں ملک آگے بڑھے، آپس میں بیٹھیں اور اس کا حل نکالیں، امید تھی مستقل ضمانت ملے گی، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے، ایک دن یہیں پر ضمانت بھی ملے گی اور کیس بھی ختم ہوگا۔