
سری نگر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے ایک پولیس تھانے پر دھاوا بول دیا ۔ زبردستی تھانے میں گھس کر کئی اہلکاروں پر بیہمانہ تشدد کیا ۔
واقعہ ضلع کپواڑہ میں پیش آیا جہاں وردی میں ملبوس فوجی اہلکار زبردستی تھانے میں گھس گئے اور وہاں تعینات چار اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی۔تشدد کے نتیجے میں چاروں شدید زخمی ہوئے ۔
زخمی ہونے والوں میں رئیس خان ،امتیاز ملک ،سلیم مشتاق اور ظہور احمد شامل ہیں۔ چاروں کو سری نگر کےشیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تھانے پر چھاپے کی فوٹیج
بتایا جارہا ہے کہ اس سے پہلے پولیس کی ایک تفتیشی ٹیم نے منشیات کے کیس کی انکوائری کے سلسلے میں بٹہ پورہ کے مقامی فوجی اہلکار کے گھر چھاپا مارا اور وہاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا ۔
فوجی اہلکار پر منشیات کا دھندہ کرنے اور کشمیری نوجوانوں میں مختلف قسم کی منشیات اور ڈرگز بانٹنے کا الزام ہے ۔
اس کے بعد فوجی افسر طیش میں آگیا اور ایک ٹیم کے ہمراہ پولیس تھانے پر چڑھ دوڑا۔۔ اور جو سامنے آیا اسے دھو ڈالا ۔۔
پولیس نے واقعے میں ملوث سولہ اہلکاروں کیخلاف پرچہ درج کرلیا ۔