ویتنامی سفیر کی بیوی کہاں گئی.. پولیس کو پورا شہر چھان مارنے کا حکم

0

 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا اور ویت نام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنائے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کے ہمراہ ویتنام کے سفیر کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مقیم تمام سفراء کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔

ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کےلیے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تکنیکی اور انسانی وسائل بروئے کارلارہےہیں۔ تمام پہلوؤں پر تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.