
26اپریل کو پنجاب کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ہونے والے میچ میں ریکارڈ رنز بنائے گئے۔ ایڈن گارڈنز میں ہونے والے میچ میں پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کولکتہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اورز میں 262 رنز بنا ڈالے۔ نائٹ رائیڈرز کے فل سالٹ نے 37 گیندوں پر 75، سنیل نارائن نے 32 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔262 کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے 262رنز کا ہدف 19ویں اور میں دو وکٹس پر پورا کر لیا۔ پنجاب کنگز کے جونی بیئر اسٹو نے 48 گیندوں پر 108 رنز جب کہ دیاششانک سنگھ نے 28 گیندوں پر 68 رنز بنا دیے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 260 سے زائد کا ہدف عبور کیا گیا۔