
اسلام آباد
پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی خاتون رہنما سیما انوار نے پی ٹی آئی کی قیادت بالخصوص خواتین ورکرز پر سنگین الزامات لگادیئے ۔
ایک پوڈ کاسٹ میں سیما انوار کہتی ہے کہ پی ٹی آئی میں بہت گند آگیا ہے جس کو صاف کرنے کی ضرورت ہے. اس پارٹی میں خواتین کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ میں سولہ سال ضائع کیے ۔
سیما انوار کے انٹرویو کی ویڈیو
خواتین کو ہراساں کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں خواتین بے ہودہ ڈریسنگ کرتی ہیں، خود کو ہیراسمنٹ کیلے پیش کرتی ہیں اور مردوں کو کندھےمار رہی ہوتی ہیں ۔پی ٹی آئی میں مرد بھی ایسے ہی ہیں جنکی کوئی عزت نہیں ہوتی.
انہوں نے کہا کہ میرا دل اس لیے خراب ہوا ہے کہ اس پارٹی وہ خواتین نہیں رہیں ۔