
لاہور۔۔
لاہور میں گھناونا اسکینڈل سامنے آگیا ۔ ایک نجی وویمن ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے پکڑے گئے۔ درجنوں طالبات کا مسقتبل داو پر لگ گیا۔
علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ایک طالبہ کےرشتہ داروں کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ہاسٹل مالک، اہلیہ اور دیگر ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔ ہاسٹل میں 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھیں،پولیس تفتیشی کے دوران طالبات نے واش روم میں خفیہ کیمرا لگا ہونے کی تصدیق کی۔