
اسلام آباد….
سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید حیدر علی گیلانی نے ایرانی سفارت خانے میں ایرانی سفیر رضاامیری مقدم سے ملاقات کی اور ایرانی صدر سید ابراہیم ریئسی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا.
انہوں نے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ایرانی سفیر اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ پیر صاحب بری امام سرکار کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و امان کے لیے تمام ممالک کو اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم کرنا پڑے گے تا کہ عالمی امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ پیر صاحب بری امام سرکار اور ایرانی سفیر نے بین المسالک و بین المزاہب ہم آہنگی جیسی وقت کی ضروریات پر بھی اتفاق کیا۔
ملاقات میں دو طرفہ امور، فلسطین سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔
ایرانی سفیر امیری رضا مقدم نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پیر صاحب نے مرحوم صدر کے ایصال ثواب اور عالمین کے لیے دعا فرمائی
۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر امام علی گیلانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.