
اسلام آباد ۔۔۔۔ اسلام آباد کے شاہراہ دستور پر برطانوی خاتون سفارت کار کی گاڑی نے پولیس اہلکار کو کچل ڈالا۔ کانسٹیبل کانسٹیبل عامر کاکڑ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ خاتون سفارت کار نے ریڈیو پاکستان چوک میں ٹکر ماردی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار کی حالت خطرے میں ہے ۔ اس کے سر پر چوٹ آئی ہے نیم بےہوش ہے
برطانوی خاتون سفارت کار کو ڈپلومیٹک استثنی ہونے کے باعث جانے کی اجازت دے دی گئی ، خاتون سفارت کار کی گاڑی کو تھانے شفٹ کردیا گیا ہے ،
زخمی پولیس افسر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے زخمی افسر کے بہترین علاج کے احکامات جاری کئے ہیں۔ حادثے کے متعلق ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔