
اسلام آباد۔۔۔
توہین عدالت کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے اپنا تحریری جواب جمع کروا دیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
مصطفیٰ کمال نے جواب میں کہا ہے ملک کے تمام ججوں خاص طور پر اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کو سب سے زیادہ قابلِ عزت و احترام سمجھتا ہوں۔معزز ججوں کی ساکھ یا اختیار کو بدنام کرنے کا تصور نہیں کر سکتا زیر دستخطی کا خیال ہے کہ جب تک عدالتوں کے تقدس اور ججوں کی ساکھ کی غیرت مندی سے حفاظت نہیں کی جائے گی، لوگوں کو منصفانہ طور پر انصاف فراہم نہیں کیا جا سکتا، میں اپنے کسی بھی بیان کے حوالے سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں،
انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو اس عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں،عدالت سے استدعا ہے کہ توہین عدالت کی کاروائی ختم کی جائے،