
چندی گڑھ
بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کی خاتون اہلکار نے تھپڑ مار دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کنگنا ہماچل سے دہلی کے لیے روانہ ہوئیں اور کنگنا ایئرپورٹ پہنچیں۔ اس دوران ائیر پورٹ پر کلوندر کور نامی سی آئی ایس ایف جوان نے کنگنا کو تھپڑ مارا۔ ائیرپورٹ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں کنگنا نظر آرہی ہیں اور لوگوں کے ہجوم میں کوئی نہ کوئی بحث ہو رہی ہے۔
کلوندر کور چندی گڑھ ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف یونٹ میں تعینات ہے۔ دراصل لوک سبھا میں منتخب ہونے والے این ڈی اے کے ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ دہلی میں بلائی گئی ہے۔ کنگنا اس میٹنگ میں شرکت کرنے والی تھیں۔
یاد رہے کنگنا لوک سبھا الیکشن میں ہماچل رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہے