
ہائے رے اتنی مہنگائی ۔۔ عوام دینے لگی دہائی ۔۔ بجٹ سے پہلے گرانی کا گراف ایک بارپھربلندی کی طرف جانے لگا ۔۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردیئے۔
ملک میں ایک بار پھر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ جس کے بعد شرح مہنگائی پینتالیس فیصد تک بڑھ گئی ۔۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 21.69 فیصد ہوگئی۔
ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔۔ 14 اشیا کے دام کم ہوگئے جبکہ اشیائے خوردونوش کی 18 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 30 روپے 33 پیسے ، ٹماٹر 15 روپے 34 پیسے اورکیلے 4 روپے 93 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے۔
اسی طرح آلو 2 روپے 62 پیسے فی کلو، چکن ایک روپے 84 پیسے ، دال ماش ایک روپے 7 پیسے، گڑ ایک روپے 45 پیسے مہنگا ہوگیا۔۔ ایک ہفتے میں لہسن کی قیمت 2 روپے، دال مسور 1 روپے 43 پیسے ، انڈے فی درجن 94 پیسے اورآٹے کی قیمت میں 77 پیسے کمی ہوئی۔