
وفاقی حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔۔ شوگرملزایسوسی ایشن نے چینی برآمد کرنے کی اجازت کی سفارش کی تھی ۔ شوگرایڈوائزری بورڈ نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اورصوبوں سے تجاویزمانگی تھیں ۔۔ ذرائع کے مطابق شوگرملزمالکان برآمد کے بعد قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہ کرا سکے ۔ حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی،
برآمد سے متعلق سفارش کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے ۔ برآمد کی اجازت سے چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ وزارت صنعت وپیداوارنے کہا کہ چینی کے معاملے پرمتعلقہ فورمزسے بات چیت اورجائزہ بھی لیا گیا ۔ قیمتوں میں استحکام سے متعلق یقین دہانی کے بغیر اجازت ممکن نہیں ۔۔ ذرائع کے مطابق ایڈوائزری بورڈ نے دستیاب ذخیرے، پیداوار اوربرآمد پر صوبوں سے سفارشات مانگی تھیں ۔۔ سفارشات کی روشنی میں شوگرملز ایسوسی ایشن کی سفارشات کا جائزہ ہونا ہے ۔۔ درآمد کی اجازت نہ دینے سے متعلق شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا ۔۔۔