
عین اس وقت جب آئی جی صاحب یہ پریس ریلیز لکھوا رہے تھے، میرے گھر کے ساتھ چوری ہوئی ایک بزرگ کی جمع پونجھی جو اپنی بیٹی کی شادی کے لیے تھی لٹ گئی۔لیکن سپیڈ سٹار نے نیا پرنٹر منگوایا تاکہ پریس ریلیز جلدی ٹائپ ہو۔
چوری کا احوال اگلی پوسٹ میں شئیر کروں گا ان بابا جی کی شکل کو الفاظ میں بھی اتارنے کی کوشش کروں گا لیکن پہلے سپیڈ سٹار کی پریس ریلیز ملاحظہ فرمائیے
پریس ریلیز۔۔۔۔۔۔۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اتوار کے روز بھی فیلڈ میں موجود۔مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا اور پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔ٹریفک سٹاف سے ملاقات اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی ۔آئی جی اسلام آباد ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کے ساتھ گھل مل گئے۔بارش میں ٹریفک افسران کی طرف سے ٹریفک روانی یقینی بنانے پر شاباش۔آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک افسران کے لئے انعامات کا اعلان کیا۔سنٹرل پولیس آفس میں بھی اہم معاملات پر میٹنگز کا انعقاد۔انہوں نے کہا کہ ہم دن رات ہفتے کے ساتوں دن جاگیں گے تاکہ شہر میں امن قائم رہے۔