
بہاولپور …..
بہاولپور میں پرچہ دیتی طالبہ کی طبیعت خراب ہوئی تو سال ضائع ہونے کے ڈر سے اسپتال جانے سے انکار کیا لیکن ریسکیو اہلکار دو گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لےکر کھڑی رہی۔
ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیئر (ڈی اے ای) کے امتحان میں پیپر دیتے ہوئے طالبہ کی طبیعت خراب ہوئی تو طالبہ نے اسپتال جانے سے انکار کیا۔
طالبہ نے کہا کہ پرچہ چھوڑ دینے سے میرا سال ضائع ہو جائے گا۔ انکار پر امتحانی سینٹر میں ہی طالبہ کو طبی امداد دی گئی اور ریسکیو کی خاتون اہلکار 2 گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لےکر کھڑی رہی۔
مریسکیو اہلکار کی فرض شناسی کے باعث طالبہ نے اپنا پرچہ مکمل کیا۔