
اسلام آباد ۔۔۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا ۔ آئی ایم ایف نے صوبوں سے زیادہ ٹیکس آمدن پر اصرار کرتے ہوئے زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کامطالبہ کردیا ۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں زرعی شعبہ اپنے حصے سے کم ٹیکس دیتا ہے ۔صوبائی محصولات بڑھانے کیلئے قومی ٹیکس کونسل کو استعمال کیا جائے۔قومی محاصل میں صوبائی ٹیکس کا حصہ ایک فیصد کی کم ترین سطح پر ہے
مالیاتی ادارے نے یہ بھی مطالبہ بھی کیا ہے کہ صوبوں میں پراپر ٹی سے پورا ٹیکس جمع کیا جائے ۔صوبوں میں خدمات پر سیلز ٹیکس بھی پورا وصول کیا جائے گا ۔