
مسلم لیگ ن کے سینئر ہنما محمد زبیر نے متوالوں سے راہیں جدا کرتے ہوئے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔
سندھ کے سابق گورنر محمد زبیرنے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن سے تحفظات تھے، اب فیصلہ کرلیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیرباد کہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔
یاد ہے سینئر سیاست دان محمد زبیر ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بعد یہ تیسرا بڑا رہنما ہے جنہوں نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہا ہے ۔