
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے 5 ماہ بعد حج کے مقدس سفر پر روانہ ہونے والی ہیں۔
ثانیہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ جب میں اس تبدیلی کے تجربے کی تیاری کر رہی ہوں، تو میں عاجزی کے ساتھ آپ سے کسی بھی غلطی اور کوتاہیوں کے لیے معافی مانگتی ہوں۔
ثانیہ نے مزید کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اللہ ان کی دعاؤں کو قبول کرے گا اور اس بابرکت راستے پر چلائے گا۔
میں بہت خوش قسمت ہوں اور بے حد مشکور ہوں۔ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جب میں زندگی بھر کے اس سفر کا آغاز کر رہی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ایک عاجز دل اور مضبوط ایمان کے ساتھ ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آؤں گی۔