
زرائع کے مطابق ڈریپ حکام نے ملک بھر میں اہم ادویات کی قلت کی تحقیات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ چند روز قبل صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے کراچی اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کی شکایت کی گئی تھی ان اہم ادویات میں مختلف اقسام کی انسولین انہلیرز ٹیٹنس کے انجیکشن دمہ اور دیگر اینٹی بائیوٹکس شامل ہیں۔ ڈریپ حکام کی جانب سے ادوایات کی قلت سے انکار کیا گیا تھا جبکہ سپلائی چین کے ایشوز بتائے گئے تھے زرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ حکام نے ملک کے مختلف شہروں میں اہم ادویات کی قلت کے حوالے سے سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ادویات کی قلت پر تحقیقات کی جائیں گی۔