
خورشید شاہ نے مجوزہ وفاقی بجٹ سے لاعلمی کا اظہار کردیا ۔۔ کہتےہیں۔۔ حکومت نے بجٹ سے متعلق کچھ بتایا اورنہ ہی اعتماد میں لیا۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے وفاقی سرکار کوآڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت کا سارا بوجھ پیپلز پارٹی نے شیئرکررکھا ہے، معلوم نہیں ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز، ترقیاتی پروگرام پر کیا کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نہیں معلوم وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات میں کس صوبے کو کیا حصہ دیا جا رہا۔ وفاقی وزارتوں کے منصوبوں میں کیا نیا ہے، کیا پرانا، ہمیں نہیں بتایا گیا۔۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ بجٹ حکومت خود بنا رہی یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیا جا رہا۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا سارا بوجھ پیپلز پارٹی نے شیئر کر رکھا ہے، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا، کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں۔ سیاسی طور پر پیپلز پارٹی کو دیکھنا ہوگا کہ بجٹ پر کیا فیصلہ لینا ہے۔۔ وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں۔