
سرگودھا۔۔۔۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میانوالی ائر بیس اور آئی ایس آئی دفتر پر حملے کے تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا۔ عدالت نے 9 مئی میانوالی ائیر بیس جلاؤ گھیراؤ 2 کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی ، سابق رکن قومی اسمبلی ملک احسان اللہ ٹوانہ ، بیرسٹر عمیر خان نیازی ، اور دیگر کارکنوں کو باعزت بری کر دیا گیا۔جلاؤ گھیراؤ کے پہلے مقدمہ میں 35 جبکہ دوسرے مقدمہ میں 25 افرد نامزد تھے۔
سرگودھا، انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے میانوالی میں درج مقدمہ نمبر 348 اور 355 کا فیصلہ سنایا گیا
وکلائے صفائی نے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج حق و سچ کی فتح ہوئی ھے جیل میں بند امجد خان نیازی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ایک سو سے زائد گواہ عدالت میں پیش ہوئے کوئی ٹھوس شہادت پیش نہ کی گئی