
نوشہرہ ۔۔خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پشتو فلموں اور ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔
پشاور کی مقامی اداکارہ خوشبو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اداکارہ کی لاش علاقہ خوش مقام میں کھیتوں سے ملی ۔
مقتولہ کے بھائی شہر یار کی مدعیت میں 2 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا
انہوں نے پولیس کو بتایا کہ خوشبو کو ملزمان محفل موسیقی میں ناچ گانے سے منع کرتے تھے، انکار پر مبینہ طور پرفائرنگ کرکے قتل کردیا اور نعش کھیتوں میں پھینک دی۔