
تاوبٹ ۔۔۔
دو روز قبل وادی نیلم آزاد کشمیر میں حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں ۔
گزشتہ دنوں ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات سیاح دریائے نیلم میں گاڑی کے حادثے میں جاں بحق ہو ئے تھے ۔ تین افراد کی لاشیں مل گئی تھیں جبکہ چار تاحال لاپتہ ہیں ۔
آج اس بد نصیب خاندان کی ایک خاتون کا بیگ دریائے نیلم کے کنارے پر ملا۔ خاتون کا نام مشعال فاطمہ ہے اور یہ بیگ ان ہی کا تھا جسے مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔
بد نصیب خاندان کے پاس یہ بیگ ان کی آخری نشانی کے طور پر یاد گار رہے گا۔
یاد ہے تاوبٹ کے قریب سیاحوں کی جیب دریائے نیلم میں گر گئی تھی ۔