
بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں اگر گراونڈ سے باہر بیٹھی خاتون ایک ہاتھ سے ڈیوڈ ملر کا کیچ پکڑ سکتی ہے تو چاچا افتخار کیوں نہیں ؟
پاکستانی کرکٹر العمروف فنشر افتخار احمد کی جانب سے سیلپ میں بار بار کیچز ڈراپ کرنے پرسوشل میڈیا پر سوالات کا سیلاب امڈ آیا۔
بنگلہ دیشی کرکٹ کی ایک خاتون مداح نے ہجوم میں بہت اونچا کیچ لیا جب ڈیوڈ ملر نے چھکا لگایا۔ یہ نوجوان خاتون کی طرف سے ایک بہترین گرفت تھی۔
سوشل میڈیا صافین اب خاتون اور افتختار کی تصاویر شیئر کررہے ہیں او پوچھ رہے ہیں کہ پروفیشنل پاکستانی کرکٹر افتخار احمد امریکہ کے خلاف سلپ کورڈن میں کیچ لینے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ بلے باز نے پچاس رنز بنا کر امریکہ کو میچ جتوایا۔
بھارت کیخلاف میچ کی تصویر بھی شئیر کی جس میں کہا گیا کہ پروفیشنل پاکستانی کرکٹر افتخار احمد بھارت کے خلاف سلپ کورڈن میں پنت کا کیچ چھوڑ رہے ہیں۔ پنت نے قیمتی 42 رنز بنائے اور ہندوستان نے میچ جیت لیا۔
کیا آپ کے خیال میں افتخار احمد کو بنگلہ دیشی خاتون کرکٹ شائقین سے نوٹس لینا چاہیے کہ کرکٹ گیند کیسے پکڑی جاتی ہے؟