
نگر۔۔۔
ایڈونچر کے شوقین ہسپانوی سیاح اسپین سے پیدل چلتے ہوئے 15 ماہ بعد گلگت پہنچ گئے۔
ہسپانوی شہری پونس رومن اور ان کے دو ساتھی اسپین سے پیدل چل کر نگر پہنچ گئے۔ان کویہ طویل سفر مکمل کرنے میں 15 ماہ لگ گئے۔
نگر پہنچنے پر صدر ہوٹل ایسوسی ایشن نگر سید اسرار حسین اور دیگر نے یورپی سیاحوں کا استقبال کیا۔
تین رکنی اس گروپ میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ تینوں آج راکاپوشی بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوگئے ۔