
اسلام آباد ۔۔۔۔
ابھی بجٹ تقریر پاکستانی عوام کے کانوں میں گونج رہی ہے اور حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے خوشنما دعووں کی خبریں چل ہی رہی ہیں کہ نیپرا نے قوم پر بجلی بم گرادیا ہے ۔
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں 5 روپے 72 پیسے اضافہ کر دیاہے ۔ نیپرا حکام کے مطابق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا۔ اطلاق آئندہ مالی سال یعنی یکم جولائی سے ہو گا ۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پاکستانی عوام کو بھاری بھرکم بل جمع کرانے پڑیں گے اور غریب کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا البتہ بیورکریٹ اور حکمرانوں سمیت جن کو بجلی مفت مل رہی ہے ان کو نہ پہلے فرق پڑا نہ ہی اب کوئی فرق پڑے گا