
- سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات آج بروز جمعہ 21 جون کو ہو گی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق آج دن کا دورانیہ 14گھنٹے جبکہ رات 10گھنٹے کی ہوگی، یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جائیگا، ماہرین فلکیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 22دسمبر کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا،23 دسمبر کے بعد راتوں کا دورانیہ بڑھنااوردن مختصر ہونا شروع ہو جائے گا۔22 دسمبر سال کامختصر ترین دن اوررات طویل ترین ہوتی ہے۔