
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ۔ کمیٹی نے سٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کی مخالفت کردی۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ رفاعی ادارے جو میڈیکل آلات درآمد کرتے ہیں اس پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کی جائے، گورنمنٹ کے ہسپتالوں کیلئے درآمد ہونے والے آلات پر بھی ٹیکس چھوٹ ہونی چاہیے، کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ایکسپورٹرز کے ٹرن اوور پر پہلے فکس ٹیکس تھا اب نارمل ٹیکس رجیم میں لایا گیا ہے۔ ٹرن اوور پر ٹیکس کو فکس ٹیکس رجیم سے نہ نکالا جائے۔۔