
آگ لگا کر بستی میں ۔۔ ثناء اللہ مستی خیل رہے فل مستی میں ۔۔ سنی اتحاد کونسل کے ثناء اللہ مستی خیل کے نازیبا ریمارکس نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اسپیکر نے ثناء اللہ مستی خیل کی رکنیت رواں سیشن کیلئے معطل کردی ۔۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 2002سے اس ایوان کا حصہ ہوں آج تک مائیک پر اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں ہوئے۔۔۔
لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف نازیبا ریمارکس پر قومی اسمبلی میں شورشرابہ اورہنگامہ
نہ اخلاقیات ۔۔ نہ لحاظ ۔۔ نہ ہی ایوان میں موجود خواتین کا احترام ۔۔ ثناءاللہ مستی خیل نے مخالفین پرچڑھائی میں ہرحد پار کردی تو ڈپٹی اسپیکر نے ان کے الفاظ ہذف کر دیئے۔۔۔۔ شور شرابا زیادہ ہونے پر اسپیکر کو اجلاس میں وقفہ کرنا پڑا۔ خواتین ارکان نے نعرے لگائے کہ مستی خیل کی مستی نہیں چلے گی۔
ثناء اللہ مستی خیل کے نازیبا ریمارکس پر خواتین ارکان قومی اسمبلی اسپیکر چیمبر پہنچیں اور معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے رکھ دیا ،، حکومتی خواتین ارکان نے ثناء اللہ مستی خیل کی معطلی کا مطالبہ کیا۔۔
ایوان نے ثناء اللہ مستی خیل کی رکنیت رواں اجلاس کے لیے معطلی کی تحریک منظور کر لی۔ تحریک اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیش کی۔۔۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کردیا۔
بعدازاں اسمبلی کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا
https://www.facebook.com/share/v/MrmysaJa5CuyXDtK/?mibextid=oFDknk