

تحریر… انجینئر مرزا مشتاق شاہ
یہ اللہ کا کرم ہے کہ مسلمان ایک اللہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ایک کتاب قران شریف پر ایمان رکھتے ہیں تمام فرقوں کے بنیادی عقائد ایک ہے اس کے برعکس دیگر اکثر مذاہب میں بنیادی عقائد میں اختلاف پایا جاتا ہے.
مسلمانوں کے بنیادی عقائد کی ہم آہنگی کو مد نظر رکھ کر چالاک ہوشیار مکار دشمنوں نے مفروضوں کی بنیاد پر مسلمانوں کا شیرازہ بکھیر دیا اور کئی فرقے وجود میں ائے ہم چاہتے ہیں کہ تمام فرقوں کی توقیر ہو کسی فرقے کا جھکاؤ اہل بیت سے ہیں اور کسی کا صحابیوں کے ساتھ اور کسی کا دونوں کے ساتھ تمام مسلمانوں کو اہل بیت اور اصحاب کی توقیر کرنی چاہیے اس لیے دین اسلام کی بلندی کے لیے بدر سے لے کر کربلا اہل بیت اور اصحاب کی قربانیاں اور, دنیا کے کناروں تک اسلام کی اواز پہنچانے کے لیے خدمات بہت وسیع ہے اج انہی میں سے ایک جلیل القدر حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کا دن منایا جا رہا ہے جن کے صدقے میں دیے گئے باغات سے اج بھی مستحق مستفید ہو رہے ہیں.
اسلام کو زندہ رکھنے اور حق کی اواز دوسروں تک پہنچانے کے لیے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہزاروں اصحاب نے قربانیاں دی ہیں اسی طرح حق کی اواز دنیا تک پہنچانے ظالم اور نا انصافی کے خلاف اپنی زندگیوں اور اسائشوں کو قربان کرنے کی مثالیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسب سے اماموں نے دی ہیں, اور کئی لوگ جن کو اسلام کاپتہ نہیں اور جن سے ایک انچ بھی اسلامی سلطنت میں داخل نہیں ہوئی جن سے ایک بھی غیر مسلم مسلمان نہیں ہوا جن سے دنیا میں کوئی بھلائی کا کام نہیں ہوا وہ بھی عبادت گاہوں کا غلط استعمال کر کے اور اپنے ڈرائنگ روموں میں نماز اور دیگر شرعی ذمہ داریوں کو چھوڑ کے جلیل القدر اہل بیت اور اصحاب کی گستاخیاں کرتے ہیں اپنے نظروں کے سامنے موجود تاریخ کے اصل اور غلط کا تمیز کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ کیسے ماضی کی تاریخ کے اوراق پلٹ کے فتوی جاری کرنے کا حق رکھتے ہیں.
ماضی حال یا مستقبل کے تاریخ دان کی پسند ناپسند کی چھاپ اس کی لکھی ہوئی تاریخ میں صاف نظر اتی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ مقروز ہوں سنی سنائی باتوں تاریخ کے اوراق پلٹ کے اپنے عقیدے اور اخرت کو برباد کرنے کے برعکس صرف اور صرف اپنی دنیا اور اخرت سنوارنے کے لیے اللہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی پیروی کریں
ہم سے وہاں یہ پوچھا نہیں جائے گا کون صحیح کون غلط تھا ہم سے ہمارے بارے میں پوچھا جائے گا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ مولا علی علیہ السلام امام حسین علیہ السلام سے لے کر شیخ عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ محی الدین چشتی رحمت اللہ علیہ جیسے چلیل القدر شخصیات کے بارے میں خدانخواستہ منفی انداز میں سوچیں گے ہماری بنیاد ہی ہل جائیں گے اس وجہ سے کشف الملوک لکھنے اور ایرانی انقلاب کے بعد امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے برملا مسلمانوں کو نصیحت کی اسلام کے برگزیدہ شخصیات کی کردار کشی کرنے سے اسلام کی بنیاد ہی کمزور ہو سکتی ہیں جو اسلامی بنیادی اکابرین اسلام کی شناخت بن چکے ہیں.
موجودہ نازک دور میں مسلمان کسی بھی فرقے سے ہو طاقتور مکار چالاک دشمنوں کے ظلم بربریت کے نرغے میں ہیں ان حالات میں صرف مسلمان, ہی نہیں بلکہ تمام کمزور بے بس لاچار انسانوں کو یکجا ہو کے ظلم کے خلاف متحد ہونا پڑے گا اللہ ہمیں اپس میں جڑ جانے اور ا اتفاق کی برکتوں سے اشنا کر دے..
رائٹر انجینئر مرزا مشتاق شاہ قومی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ تاریخ اسلام پر خوب دسترس رکھتے ہیں…