
موسم گرما میں لیچی کو اس رت کی اہم سوغات مانی جاتی ہے۔۔ یہ نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہوتی ہے بلکہ اسکے بے شمار فوائد بھی ہیں لیکن اسلام آباد میں اس برس یہ موسمی پھل آتے ہی نایاب ہونے لگا ہے ۔۔ جی ہاں ہم بات کرتےہیں،، گرم رت کی سوغات لیچی کی ۔۔ جو بچوں اوربڑوں سب کا پسندیدہ پھل ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق لیچی مختلف وٹامن کیلشم اور آئرن کا مجموعہ ہے جو نہ صرف مختلف بیماریوں سے بچاتی ہے بلکہ جلد کو بھی رونق بخشتی ہے مگر اس سال اسلام آباد کے بازاروں میں لیچی آتے ہی نایاب ہونے لگی ہے اور جہاں میسر ہے وہاں 8 سے 9 سو روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
شہرمیں پھلوں کی دکانوں پر جہاں دیگر سبھی موسمی پھل دستیاب ہیں وہیں شہری اپنے پسندیدہ پھل کے متلاشی دکھائی دیتے ہیں ،، ساتھ ہی لیچی مہنگی اورنایاب ہونے کا شکوہ بھی کرتےہیں۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ کو پھلوں کی دکانوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا چاہیے تا کہ دوکاندار من مانے دام وصول نہ کریں