
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں افغانستان نے بنگلا دیش کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
افغانستان نے بنگلا دیش کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دیا مگر بارش کی بار بار انٹری کے باعث دوسری اننگز کا کھیل 19 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور بنگلا دیش کی پوری ٹیم 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی یوں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ 8 رنز سے اپنے نام کر لیا۔
سمیی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد افغان بیٹر رحمن اللہ گرباز جذباتی ہوگئے وہ جیت کے بعد رو پڑے ۔۔ ان کی تصاویر وائرل ہوگئی دوسری جانب افغان میں جشن کا سماں ہے ۔