
اسلام آباد ۔۔۔ کنول شوزب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے ساتھ جو کیا وہ آج تک اس ملک میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ آج ہمیں سیاسی خودکشی کا کہ رہی ہے انکو ہمارے ساتھ ہونے والا ظلم نظر نہیں آتا۔ سپریم کورٹ پر لکھا ہوا ہے کہ عام عوام کو انصاف دیا جائے لیکن یہاں فیصلوں سے لوگوں کے دل پر چھریاں چل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے خوشی خوشی سب سہولتیں ایک مخصوص جماعت کو دی اور خوش کیا۔وہ جان لیں ایک دن انکو سب سے بڑی عدالت میں جواب دینا ہو گا۔ ہم پر الزام لگایا گیا ہے کہ ہم نے الیکشن روکنے کو کوشش کی۔ ہم نے اس ملک میں شفاف انتخابات کی بات کی کیا ہم الیکشن رکوا سکتے ہیں