
ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے نہ صرف بنگلہ دیش کو شکست دی بلکہ پہلی بار ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھی جگہ بنالی ۔
اس میچ میں جہاں بارش نے بنگالیوں کے خوابوں کو چکنا چور کردیا وہیں افغان کھلاڑیوں کی جان بوجھ کر سستی نے بھی بنگالی ٹیم کو کہیں کا نہیں چھوڑا ۔
افغان کھلاڑیوں کے بہانے ،ویڈیو وائرل
افغان ٹیم کو جب نظر آیا کہ میچ ہاتھ سے نکل رہا ہے تو انہوں نے آدھا کام موسم اوربارش پر چھوڑ دیا اور کئی بار تاخیری حربے کیے تاکہ میچ پورا نہ ہوسکے ۔چونکہ اس میچ میں اگر افغانستان کو ایک پوائنٹ بھی مل جاتا تب بھی وہ سیمی فائنل میں جگہ بناسکتی تھی اسی وجہ سے ڈریسنگ روم سے میدان میں ڈٹے افغان کھلاڑیوں کو یہ پیغام مل رہا تھا کہ تاخیر سے کام لو اور میچ کو طول دو تاکہ کہیں بارش کی وجہ سے میچ ختم ہی کرنا پڑا اور افغان ٹیم ایک پوائنٹ کے ساتھ آگے جائے ۔۔
پھر ایسا ہی ہوا ۔۔ گلبدین نائب نے شاندار ایکٹنگ کی ۔ انہوں نے پہلی سلپ پر انجری کی شاندار ایکٹنگ کی ، جس سے میچ تاخیر کا شکار ہوا اور آخر کار بارش کے باعث میچ رکوانا پڑا ۔
موجودہ دور کی کرکٹ صرف بلے اور گیند سے نہیں بلکہ دماغ اور حکمت سے بھی کھیلا جاتا ہے ۔ افغانیوں نے اس میچ میں حاضر دماغی کا خوب مظاہرہ کیا۔ گوکہ میچ پورا ہوا اور بنگالیوں کو شکست ہوئی لیکن قابل داد ہے افغان کھلاڑی جنہوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے بیٹ اور بال کے ساتھ ساتھ دماغ سے بھی یہ میچ کھیلا ۔۔
جیت کے بعد افغان کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر زبردست جشن منایا جائے گا، ہمارے ملک کو ہم پر بہت فخر ہو گا، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔