
اسلام آباد میں شاہراہ جناح ایونیو کے کنارے اسٹاک ایکسچینج میٹرو اسٹیشن کے بلکل ساتھ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام عبدالرحمن نامی شخص پچھلے ساڑھے تین سال سے سستی روٹی کا تندور قائم کئے ہوئے ہے جہاں 10 روپے کی روٹی ہر خاص و عام کے لئے دستیاب ہے ۔
مہنگائی ایسی کے سر چکرائے ۔ کمائیں کیا کھائیں کیا ۔۔ ایسے میں اسلام آباد میں ایک ایسا تندور بھی واقع ہے جہاں روٹی دس روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔۔۔

آج کے دور میں جہاں محدود آمدنی والے افراد کی زندگی میں روز مرہ کے اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ وہاں سستی روٹی کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ سستی روٹی کو لوگ گھر کی بنیادی غذائی ضرورت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
سماجی ثقافت میں آگے بڑھتے ہوئے ہمیں ایسے اقدامات پر توجہ دینی چاہیے جو محدود آمدنی رکھنے والے افراد کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔ سستی روٹی ایسے اقدام کی جانب بڑھتا ایک قدم ہے ۔

عوام کو ایسی سہولتوں کی مدد سے ان کی معیشت میں بہتری آئے گی اور وہ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی آمدنی کا بہتر استعمال کر سکیں گے۔