
دنیا کے آخری شنگریلا نیپال نے رواں ماہ پہلی بار کرکٹ سیریز کی میزبانی حاصل کی. ان دنوں ویسٹ انڈیز کی اے ٹیم نیپال کے دورے پر ہے. دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون دے میچز کی سیریز کھیلی جاری ہیں.
نیپال اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ مین مہمان ٹیم فاتح رہی. مہمان کھلاڑیوں نے دلچسپ کھیل کا مظاہرہ کیا.. میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی تجربہ حاصل ہوا. اس میچ میں ٹیموں کی جیت ہار اور کھلاڑیوں کے مین آف دی میچ سے زیادہ دلچسپ وہ منظر تھا جس میں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے تماشائی میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم سے کچرا صاف کررہے تھے… تماشاتماشائیوں کی احساس ذمہ داری کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے شائقین کو ہی مین آف دی میچ قرار دیا…
یاد رہے نیپالی عوام بھی پاکستان ہندوستان بنگلہ دیش سری لنکا کے عوام کی طرح کرکٹ کے سخت فین ہیں اور اپنی ٹیم کی سپورٹ کیلئے بڑی تعداد میں نیپال میں ہونے والے میچز دیکھنے آرہے ہیں…