
کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز کے کردار کو محدود کر دیا گیا ،قومی اسمبلی میں ٹیکس قانون ترمیمی بل 2024 منظور،جس کے تحت سیلز ٹیکس کی اپیلیں 10 ملین روپے، جبکہ 20 ملین روپے سے زیادہ کی رقم پر انکم ٹیکس اپیل کا فیصلہ اپلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیوکرے گا۔۔بل کے متن کے مطابق 10 ملین روپے سے زائد کی سیلز ٹیکس اپیلیں اور 50 لاکھ روپے سے زائد کی فیڈرل ایکسائز اپیلیں بھی 6 ماہ کی مدت میں فیصلے کے لیے اے ٹی آئی آر کو منتقل کر دی جائیں گی، کمشنران لینڈ ریونیواپیلز کے سامنے زیر التوا تمام مقدمات درج بالا حد سے زیادہ اے ٹی آئی آر ٹربیونلز کو منتقل کیے جائیں گے۔۔۔متن کے مطابق مذکورہ کیسز کا فیصلہ کمشنر آئی آر اپیلوں سے منتقلی کے چھ ماہ کے اندر کیا جائے گا، ٹریبونل میں اپیل اور ہائی کورٹ میں ریفرنس اب حکم ملنے کے 30 دن کے اندر دائر کیا جائے گا، ہائی کورٹ ریفرنس دائر کرنے کے 6 ماہ کے اندر فیصلہ کرے گی، ٹربیونل کو منتقل کیسز کا فیصلہ اپیلٹ ٹریبونل مخصوص مدت کے اندر کرے گا ۔۔