
پاکستانی معیشت درست ٹریک پر گامزن ۔۔ واشنگٹن سے اچھی خبر آگئی ۔۔پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ۔۔جس میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔۔
3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، اجلاس میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف بھی کیا گیا، آئی ایم ایف کی رقم منتقل ہوتے ہی 9 ماہ پر محیط اسٹینڈ بائی اریجمنٹ مکمل ہو جائے گا۔۔
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی وجہ سے ہی پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے میں کامیاب ہوا، حکومت پاکستان اب آئندہ تین سال کے لئے نئے پروگرام کے لئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کوشش کرے گی ۔۔اس سلسلے میں آئی ایم ایف وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔۔