
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد پشاورموٹر وے ایم ون پر یکم جولائی سے ٹال ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم ون پر چلنے والی کار کا ٹال ٹیکس 240روپے سے بڑھا کر 350 روپے کردیا گیا ہے۔۔ ویگن کا 400 سو روپے سے بڑھا کر 550 سو، کوسٹر اور مزدا کا ٹال ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کردیا گیا ہے۔۔ اسی طرح بس کا ٹال ٹیکس 790 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے، ٹرک کا 1040 روپے سے بڑھاکر 1300 روپے اور ٹریلرکا ٹال ٹیکس 1270 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کردیا گیا ہے۔