
میڈیا بریفنگ میں سی او آئیسکو ڈاکٹر امجد خان نے کہا کہ ایڈوانس میٹر سے انسانی مداخلت ختم ہوگی، بجلی چوری رکے گی، بل بروقت آئیں گے۔
اب نہ ہوگی بجلی چوری اورنہ ہوگی میٹر ریڈنگ میں کوئی جھول۔۔۔
جو بروقت بل دیگا صرف اس کو ہی ملے گی بجلی۔۔۔۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا۔۔۔
منصوبے کے تحت 109 ملین ڈالر کی لاگت سے 12 لاکھ میٹر لگائے جائیں گے۔۔۔ایڈوانس میٹرنگ سے بجلی کے استعمال میں کمی اور لوڈ میجمنٹ کنٹرول کیا جاسکے گا۔۔۔آئیسکو کے سی ای ڈاکٹر امجد خان کا کہنا ہے کہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہی ہے۔۔۔ایڈوانس میٹرنگ کے باعث صارف کی شکایت پر آئیسکو پورا ریکارڈ دیکھا سکے گی۔۔۔
امجد خان نے بتایا کہ ڈیٹا موجود ہونے کی وجہ سے فیوچر پلاننگ میں آسانی ہو گی۔ اووربلنگ اور ریڈنگ غلط ہونے کی شکایات سے بھی بچا جا سکے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 34 فیصد آئیسکو صارفین کو مفت میٹر لگا کر دیئے جائیں گے، نئے میٹر میں نیٹ میٹرنگ اور سنگل اور تھری فیز میٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہو گی۔۔