
گوجرخان کے علاقے چکڑالی بدہال کے رہائشیوں ملک ندیم، ملک ممتاز اور ملک نعیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک اظہر فاروق اور حسن افضال میں زمینوں کی خانگی تقسیم 1984 میں فیصل افضال کے دادا حاجی صادق مرحوم نے کی تھی۔ اب 2023 میں اظہر فاروق نے اپنے حصے کی زمین سے رفاع عامہ کے راستہ دیا جو فیصل افضال وغیرہ نے نہ بننے دیا بلکہ اظہر فاروق کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور اب ان کے آبائی گھر پر بھی قبضہ کی کوشش کی۔ یہ دونوں خاندانوں کا آپس میں زمینوں کی تقسیم کا معاملہ ہے اور ان آپس میں مقدمات بھی چل رہے ہیں۔
جس میں ایک فریق فیصل افضال اور کلثوم بی بی وغیرہ ہمیں بھی ان مقدمات میں فریق بنا رہے ہیں۔جبکہ ہمارا ان مقدمات سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔ فیصل افضال، کلثوم بی بی اور سنبل افضال وغیرہ کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزمات کی ہم سختی سے ترید کرتے ہیں۔ جو صرف اور صرف جھوٹ کا پلندہ ہیں، یہ لوگ آئے روز اپنے ہی بیانات کو بدل بدل کر کے ہمیں ان مقدمات میں ملوث کرنے کوشش کررہے ہیں۔ گاوں کے ہر فرد کو معلوم ہے کہ کون حق پر ہے اور کون جھوٹ اور دھوکہ دہی سے کام لے رہا ہے۔پولیس نے 15 کال پر کاروائی کرتے ہوئے اظہر فاروق کے گھر پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا جسے کلثوم بی بی وغیرہ پولیس گردی کا نام دے رہے ہیں۔پولیس چوکی قاضیاں کے فرض شناس افسران و اہلکاران خوش اسلوبی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔