
آٹے پر ٹیکسز لگائے جانے کے بعد اب نان اورروٹی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔۔ جس پر شہری سخت برہم دکھائی دیئے۔۔ کہتے ہیں۔۔ اب توکھانے کیلئے سوکھی روٹی بھی میسر نہیں
وفاقی حکومت نے بجٹ میں ٹیکسز کا کلہاڑا کیا چلا ۔۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پرلگ گئے۔۔ اب تو نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی نان اورروٹی کے دام بڑھا دیئے۔
اس کاروبار سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ ہمیں آٹا مہنگا ملے گا تو روٹی سستی کیسے بیچیں۔۔ انہوں نے اخراجات پورے نہ ہونے کی شکایت بھی کردی
نان اورروٹی کے دام بڑھنے سے شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی تو حکومت کوکھری کھری سنادِیں۔۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام رہی ۔۔ اب تو دوقت کی روٹی کھانا بھی بڑا امتحان بن گیا ہے
بدترین مہنگائی سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے