
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت شاہد خاقان عباسی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر اظہر مقبول کی جانب سے ریفرنس واپس لیے جانے کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی اور موقف اپنایا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔ عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔