
مشکوک کال کرنے والے نے خود کو ڈی جی ایف آئی اے متعارف کرایا ، تحقیقات کے بعد پتہ چلا ڈی جی ایف آئی اے نے کوئی کال نہیں کی ، عدالتی ذرائع کے مطابق مشکوک کال کرنے والا ڈائریکٹ جسٹس طارق جہانگیری سے بات کرنا چاہ رہا تھا۔ مشکوک کال کے بعد جسٹس طارق جہانگیری نے رجسٹرار کو طلب کر لیا ،انہوں نے رجسٹرار کو ہدایت کی کہ رجسٹرار موبائل نمبر کے حوالے سے ایف آئی اے کو فوری رپورٹ کرے ، مشکوک کال 2 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق جہانگیری آفس کی گئی ۔۔ مشکوک نمبر سے جسٹس طارق جہانگیری کے موبائل نمبر پر مشکوک مسیجز بھی بھیجے گئے۔۔۔