
راولپنڈی کی انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نے کارروائی کر کے ویزا فراڈ کرنے والے منظم گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔۔ ملزمان تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تین سو پچاس سے زیادہ معصوم شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے والے منظم گینگ کے 2 کارندے دھر لئے گئے۔۔۔۔ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت غلام مرتضیٰ اور انجم جاوید کے نام سے ہوئی۔۔۔۔ ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گی۔۔۔۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے سینکڑوں معصوم شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔۔۔۔ ملزمان نے معصوم شہریوں سے یونان ملازمت کا جھانسہ سات کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔۔۔۔ ملزمان نے بھاری رقوم کے عوض معصوم شہریوں کو یونان کے جعلی ویزے دئیے۔۔۔