
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔۔۔۔ محکمہ صحت راولپنڈی کی رپورٹ کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک ایک ۔۔۔ کلر سیداں ہسپتال میں تین اور ٹیکسلا ہسپتال میں دو مریض زیر علاج ہیں۔۔ اٹھارہ ہزار گھروں کی چیکنگ کی گئی۔۔ایک سو ستتر گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔۔ محکمہ صحت راولپنڈی نے بتایا قوانین کی خلاف ورزی پردو سو پچھہتر مقدمات درج اور ایک سو ستاسی مقامات کو سیل کیا گیا۔۔۔۔ جبکہ چھے سو پچاسی چالان ٹکٹ جاری ہوئے اور نو لاکھ بائیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔۔۔۔