
زرتاج گل اور وکلاء کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کنول شوزب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے ہماری آج عید ہوگئی ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے 78 نشستیں واپس ملنے پر ہماری جدوجہد کو سراہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے صنم جاوید، خدیجہ شاہ اور یاسمین راشد کا ذکر کیا۔مخصوص نشستوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے ہم تین خواتین کو ذمہ داری سونپی ہیں اور فہرستیں تیار کرنے کو کہا ہے۔۔ زرتاج گل نے بھی میڈیا سے ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری کے بعد بانی پی ٹی آئی سے آج پہلی بار ملاقات ہوئی ہے انہوں نے ہمارے سر پر ہاتھ رکھا ہے اور خواتین کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔ بانی پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لئے مجھے، کنول شوزب اور سمابیہ طاہر کو ذمہ داری سونپی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے محرم کے بعد سب سے بڑا جلسہ کرینگے، بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ محرم کا مہینہ ہمیں ظلم کیخلاف جدوجہد کرنا سکھاتا ہے۔۔
دونوں خواتین رہنماوں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صنم جاوید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کی ہمت کو سلام پیش کیا ،عمران خآن نے یاسمین راشد کے حؤالے سے بھی نیک خواہشات اور آئرن لیڈی کو سلام کہنے کا کہا۔