
پاکستان نے عمان کے شہر مسقط میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق دہشتگردی کے واقعہ میں چار پاکستانیوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تیس زخمی پاکستانی مقامی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ عمان میں پاکستانی سفارت خانہ چار شہید پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کے لیے عمانی حکومت سے رابطے میں ہے اس حوالے سے پاکستانی فیملیز کی معاونت کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کے عمان میں سفیر عمران علی نے زخمی پاکستانی شہریوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے مقامی ہسپتالوں کا دورہ کیا ہے دوسری جانب پاکستانی سفیر علی عمران نے ویڈیو پیغام میں ہدایات جاری کرتے کہا ہے کہ اس حادثاتی صورتحال میں وادی کبیر کی جانب مت جائیں وہ علاقہ گھیرے میں ہے جن کے لواحقین زخمی ہیں وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں جبکہ خون کے عطیات اور ہسپتالوں میں معملات کے لیے ہمارے افسران اسٹینڈ بائی پر ہیں رابطہ کے لیے پاکستانی سفارت خانہ کی ہاٹ لائن قائم کر دی گئی ہے