
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔۔۔ 22 اپریل سے 30 اپریل تک مزید13 ہزار567 افغان باشندے اپنے وطن لوٹ گئے ہیں ۔ افغانستان جانے والوں میں 5412 مرد، 3458 خواتین اور 4697 بچے شامل تھے ۔۔۔۔ 512 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی 632 گاڑیوں کے ذریعے عمل میں لائی گئی ۔۔۔ 30اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 548 تک پہنچ چکی ہے ۔۔